ے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد میاں صاحب نے خود کو باتھ روم میں بند کر لیا
اسلام آباد۔ 17 جولائی 2017ء: نجی ٹی وی
چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے چوہدری غلام حسین نے کہا کہ نواز شریف
کو جے آئی ٹی کی رپورٹ آنے کے بعد ان کے خاندان نے اس بات پر قائل کر لیا
تھا کہ آپ با عزت طریقے سے علیحدہ ہو جائیں اور خاندان کے افراد کو لے کر
چلے جائیں اور علاج معالجہ کروائیں۔لیکن ایک خوشامدی ٹولہ ہے جس میں موجود
لوگوں نے نواز شریف کا گھیراﺅ کر لیا۔ اور
کہا کہ اگر آپ نے علیحدگی اختیار کر لی تو پارٹی اور ملک کا بیڑا غرق ہو
جائے گا۔ پارٹی ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ جے آئی
ٹی کی رپورٹ آنے کے بعد انتہائی اہم شخصیت زار و قطار رونے کے ساتھ ساتھ
چیخ و پکار بھی کر رہے تھے تو کسی دوسرے نے بازو پکڑ کر کہا کہ حوصلہ
کریں۔جس پر مبشر لقمان نے تصدیق کی اور بتایا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد
میاں صاحب نے خود کو باتھ روم میں بند کر لیا تھا اور باہر نکل نہیں رہے
تھے۔ چوہدری غلام حسین نے کہا کہ اب صورتحال یہ ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ
کے اتنے صفحات میں سے کسی میں بھی یہ نہیں کہا گیا کہ وزیر اعظم صادق اور
امین ہیں۔ جو کہ وزیر اعظم کے لیے سب سے بڑی بات ہے۔
Comments
Post a Comment